تبادلہ مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عید کے بعد ترسیلات زر میں کمی ہوئی ہے، ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز کی ادائیگی اور عید تعطیلات کے بعد ایل سیز کھلنے کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس آٹھ ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو تقریباً دو ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے سے روپیہ مستحکم ہوگا۔
روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں،وزیرخزانہ
ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں ڈالر 290 روپے سے اوپر جانے کا امکان ہے، روپے کو دباؤ سے بچانے کے لئے پاکستان کو درآمدات میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔