انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہوکر 279 روپے 57 پیسے ہے۔