شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے پاک فوج کی جانب سے آغوش ہاسٹل کا قیام کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پاک فوج کی جانب سے 2023 میں یتیم بچوں کی کفالت کےلیےالخدمت فاؤنڈیشن کےتعاون سےآغوش ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا۔
ہاسٹل میں 100طلبا کی گنجائش کیساتھ 75طلباء زیرِکفالت ہیں، 100طلباء کو سائنسی ودینی علوم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کےمساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
اس کےعلاوہ ہاسٹل میں تمام طلباءکومفت رہائش اورکھانا بھی فراہم کیاجاتا ہے،اس اہم سنگِ میل کا مقصد یتیم اور بےسہارا بچوں کو آگے بڑھنے اور معاشرے کا کار آمد شہری بننےکا موقع فراہم کرنا ہے۔
اہلِ علاقہ نے اس کارِخیر پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی اس کاوش کی وجہ سےاب یتیم بچے جدید علوم سے بہرہ مند ہونگے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔