قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور میرے درمیان تعلق اب سے نہیں بہت پرانا ہے ، ہم پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، میں ہر رول کو انجواے کرتا ہوں ، کوشش کرتا ہوں بہتر فیصلے کروں ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے بارہ میچز ہیں پوری تیاری کریں گے، جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کرینگےاسوقت موجود بہترین ٹیم کو چنا گیا ہے ، کون ٹیم میں اوپننگ کرے گا کل تک انتظار کریں، ہر میچ میں مختلف حکمت عملی اپنائیں گے ، باؤلنگ میں بھی مختلف حکمت عملی ہوگی ، بنیادی مقصد ورلڈ کپ کیلے ٹیم تیار کرنا ہے ، میں ہر رول کو انجواے کرتا ہوں ، کوشش کرتا ہوں بہتر فیصلے کروں ، خوش رہنے کی بہت کوشش کرتا ہوں ، نئے کمبی کیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عثمان شاداب اور عماد کے ساتھ بیٹنگ مضبوط ہوئی ہے ، ہمارے پاس 8نمبر تک بیٹنگ موجود ہے ، افتخار عرفان نیازی اعظم اچھا پرفارم کر رے ہیں ، میں اپنے آپ سے بھی امید رکھتا ہوں اور ہر پلئیر سے بھی ، ہر نوجواں کھلاڑی کو سب سئنیر کھلاڑی سپورٹ کرتے ہیں ، ہر نئے کھلاڑی کو سٹرگل کرنا پرٹی ہے، ہر انسان روز غلطی کرتا ہے میں بھی کرتا ہوں ، کوشش کرتا ہوں غلطیوں سے سیکھوں۔