سمارٹ فون آج کل ہر کسی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ آپ اپنے بہت سارے کام گھر بیٹھے ہی نمٹا سکتے ہیں لیکن اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کو پریشان بھی کر رکھا ہے تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے بہترین فونز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف جدید اور نئے ہیں بلکہ آپ 40 ہزار کے بجٹ کے اندر رہ کر انہیں خرید سکتے ہیں ۔
Realme C21
اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر’ رئیل می سی 21‘ کا ہے ، اس فون کی قیمت 33 ہزار 499 روپے ہے جبکہ اس میں صارفین کیلئے 6.5 انچ کی بڑی آئی پی ایس ایل سی ڈی دی گئی ہے جس کی ریزولوشن 720*1600 ہے ریم (RAM) 4 جی بی ہے ،اس فون میں 13 میگا پگسلز ، 2 میگا پگسلز ، 2 میگاپکسلز کے تین کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز کا ہے ۔ اس کی بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جو سارا دن چلانے پر بھی ختم نہ ہو گی ۔
Realme C25Y
رئیل می کے اس ماڈل کی قیمت 37 ہزار 800 روپے ہے اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے ، اس میں 8 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیاہے جبکہ بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 50 میگا پگسلز کا ہے جو کہ آپ کی یادوں کو قید کرنے کیلئے بہترین رزلٹ فراہم کرتا ہے ۔ فون میں 4 جی بی ریم نصب کی گئی ہے اور اس کی سکرین 6.5 انچ کی ہے جو کہ ایک شاندار احساس پیش کرتی ہے ۔
Tecno Spark 10 Pro
ٹیکنو سپار ک 10 پروکی قیمت کم اور فائدے بڑے ہیں ، کمپنی نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اس کی قیمت محض 29 ہزار 500 روپے رکھی ہے جبکہ اس کےفیچرز جان کر آپ فوری اسے خریدنے دوڑیں گے ۔اس موبائل فون کا 6.78 انچ کا بڑا ڈسپلے ہے جبکہ یہ دو ویرینٹس میں مارکیٹ میں موجود ہے یعنی 8 جی بی اور 16 جی بی ریم کے ساتھ ،اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب ہے اور بیک کیمرہ 50 میگا پگسلز کا ہے اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو G35 کا پرو سیسر لگایا گیاہے ۔
Oppo A16e
اوپو کے اس ماڈل میں 6.56 کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے جبکہ یہ دو ویرینٹس میں فروخت کیلئے پیش کیا گیاہے جس میں 8 جی بی اور 16 جی بی ریم دی گئی ہے تاہم اس کی قیمت صرف 29 ہزار 55 روپے ہے ، یہ ڈیول سم موبائل فون ہے اور ایل ٹی ای سپورٹڈ ہے ، اس کی میمر ی 64 جی بی ہے جبکہ اس میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ۔ اس کا بیک کیمرہ 13 میگا پگسلز کا ہے ۔
Vivo Y02t
ویو و کا یہ ماڈل بھی صارفین کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ یہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ کار آمد بھی ہے ، اس میں ڈسپلے 6.5 انچ، 4 جی بی ریم، 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ، 8 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے لیکن اس کی قیمت انتہائی کم ہے جوکہ آپ کو مارکیٹ میں صرف 30 ہزار روپے میں مل جائے گا ۔
Nokia G21
نوکیا تو نام ہی اعتماد کا ہے ، اس کمپنی کا یہ موبائل فون محض 24 ہزار 700 روپے میں دستیاب ہے جو کہ کم قیمت میں بڑا دھماکہ ہے ، اس فون میں 2 ویرنٹس مارکیٹ میں موجود ہیں ، ایک 4 جی بی اور 64 جی بی کے ساتھ جبکہ دوسرا 6 جی بی اور 128 جی بی کے ساتھ ہے ، نوکیا اپنے صارفین کو تین دن بیٹری ٹائمنگ کی گارنٹی دیتا ہے ا، اس میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ 50 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ دیا گیاہے جبکہ بیک پر مجموعی طور پر 3 کیمرے لگا گئے ہیں، ساتھ فنگر پرنٹ سینسر بھی اس کی زینت ہے ، فون کی سکرین بھی 6.5 انچ کی دی گئی ہے ۔
Tecno Pova Neo
اس موبائل فون سے شائد ہی ایسا کوئی ہو جو واقف نہ ہو، بہر حال یہ بھی ایک اچھی چوائس ہے ان کیلئے جو 30 ہزار تک کا موبائل خریدنا چاہتے ہیں، اس فون میں 6.8 انچ کا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم، 6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری، 13 میگا پگسلز کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ دیا گیاہے ۔
Oppo A57
اس فون میں 6.56 کا شاندار ڈسپلے دیا گیاہے ، جبکہ بیٹری 5 ہزار ایم اے ایچ ہے ، فون کے ساتھ 33 واٹ کا فاسٹ چارجر بھی دیا جاتاہے ، اس میں بیک کیمرہ 13 میگا پگسلز کا نصب کیا گیاہے جبکہ 3 جی بی ریم دی گئی ہے ۔