لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں کروانے کے لیے ایک ہفتے تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے فواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری پر چالیس مقدمات درج تھے چار مقدمات خارج ہونے کے بعد اب تعداد چھتیس ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں پیش ہونے کی استدعا چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
فواد چوہدری کو ایک ہفتے تک تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
فواد چوہددری نے عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کاروبار اور مارکیٹیں حراساں کرنے سے نہیں چلتے۔
فواد چوہدری اہلیہ کے ہمراہ ہائیکورٹ بار روم اور پاکستان بار کونسل کے آفس بھی گئے۔