آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ترجمان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں وزارت پٹرولیم نے یقین دلایا کہ دس دن میں تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس یقین دہانی پر راولپنڈی ، اسلام باد ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر ریجن کو پٹرول ڈیزل کی سپلائی دوبارہ بحال کی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور ملک کے ہوائی اڈوں کو بھی تیل کی سپلائی روک دی گئی تھی۔
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرول ڈیزل کی بھرائی میٹررائزڈ سسٹم کے تحت ہونی چاہیئے ۔