وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 293.94 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے اضافے کے بعد 290 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔