عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کے مقابلےمیں روپے کی قدر مستحکم ریکارڈ کی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق یوروبانڈکی مدمیں 1 ارب ڈالرکی ادائیگی کےباوجود روپے کی قدرمستحکم ہے،انٹربینک میں ڈالرکی قدر 6 پیسےکم ہوکر 277 روپے 88 پیسے پرآگئی۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سےمنفی زون میں آ گئی ہے،کے ایس 100 انڈیکس 57 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 257 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔