نوشکی میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سلطان چڑھائی پر دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کرکے بس مسافروں کو اغوا کیا جارہا تھا۔ اسی دوران کوئٹہ سے نوشکی جانے والی گاڑی موقع پر پہنچی۔ نوجوانوں نے دہشتگردوں کو دیکھ کر گاڑی موڑ دی اور موقع سے بھاگنے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے داؤد مینگل اورصدام مینگل نامی دو نوجوان جاں بحق اور ایم پی اے غلام دستگیر بادینی کے بھائی آصف بادینی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ بس سے اغواء کیئے گئے مسافروں کی لاشیں قریبی پہاڑی کےقریب پل کے نیچے سے ملی ہیں،پولیس کےمطابق مسافربس کوئٹہ سےتفتان جا رہی تھی جس میں سےمتعدد افرادکو بس سے اتارکر اغواء کیا گیا تھا،قتل کیےگئےمسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔