محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےٹیکس کولیکشن کیلئے اسٹیٹ بینک ، نیشنل بینک کو28 اور30 کو برانچز کھلی رکھنے کی درخواست کردی۔
اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت دی جائے اور ٹیکس وصولی کے لیے دونوں بینک 8 بجے رات تک اپنی شاخیں کھلی رکھیں۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں 5 فیصد رعایت دی گئی ہے، لہٰذا امکان ہے آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس جمع کرائیں گے اور یہ سہولت دینے سے حکومتی محاصل میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔