شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور مقامی افراد نے ایک ساتھ عید الفطر کی خوشیاں منائیں۔
عیدالفطر کے موقع پر شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی مدد سے مقامی افراد نے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جن کا مقصد نہ صرف ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہونا تھا بلکہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی بھی تھا ۔
پاک فوج اور مقامی افراد نے ایک ساتھ مل کر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائی ۔
قبائلی عمائدین ،مقامی افراد اور بچوں نے علاقائی رقص اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور مقامی افراد عید کے موقع پر مٹھائی اور لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے ۔
پاک فوج کی جانب سے بچوں میں کتابیں کھلونے اور دیگر تخائف تقسیم کیے گئے جبکہ علاقے میں دیرپا قیام امن کے لیے پاک فوج اور مشران کے مابین جرگے بھی منعقد کئے گئے۔
مقامی افراد نے پاک فوج کے احسن اقدامات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بدولت ہی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے اور اسی وجہ سے ہم آزادی کے ساتھ پرامن ماحول میں اپنی خوشیاں منا رہے ہیں۔