پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ابتدائی حلقوں کی اشاعت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی گئی
حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات جمعرات سے 27 اکتوبر تک دائر ہوسکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن اعتراضات کو 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک نمٹائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اشاعت کے بعد پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
قانونی ٹیم پیپلز لائرز فورم کے سربراہ راحیل کامران چیمہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔
پارٹی کی جانب سے وسطی پنجاب کی ضلعی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈرز کو قانونی ٹیم سے رابطے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔