ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق تمام چھوٹے اور بڑے شہروں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس دوران ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ فلسطینی اور مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں اور بہنوں کیلئے بھی دعائیں کی گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے پڑھائی اس موقع پر فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ نمازیوں نے نماز عید کے بعد احتجاج بھی ریکارڈ کرویا۔
لاہور
لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا جتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں کی تعدداد میں شہریوں نے نماز ادا کی جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی بادشاہی مسجد میں نماز عید پڑھی ۔ اس کے علاوہ لاہور کی مسجد داتا دربار میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ملکی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔ گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز عید چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے پڑھائی جس میں سینکڑوں کی تعداد نے افراد نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے نماز عید سے فارغ ہوتے ہی ناشتہ کی میز پر میٹھا دسترخوان سجا لیا ہے پہلوان روایتی انداز میں سج دھج کر میٹھے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں