فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں 70 فیصدقیدی منشیات کےعادی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،آئی جی جیل خانہ جات نے نشے کے تدارک کا اسپتال قائم کروا دیا ۔
رپورٹس کے مطابق سلاخوں کے پیچھے بھی منشیات کا دھندہ ہوتا رہا ہے۔قیدیوں کو منشیات سے چھٹکارادلانے کے لئے آئی جیل خانہ جات نے نشے کی تدارک کے اسپتال کا افتتاح کر دیا ۔
فاروق نذیر آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے کہا کہ جیل میں 70 فیصد قیدی منشیات کے عادی ہیں یہاں پہ جو بھی منشیات کے قیدی آئیں گے انکو سپیشلائزڈ ٹریٹمنٹ ملےگی ۔ اسپتال میں جوبیس گھنٹے ماہر نفسیات بھی موجود رہے گا ۔
فیصل آباد کی سنٹرل جیل کے ایک قیدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب کھانے پینے کا ماحول اور ڈاکٹر بہترین ہیں پہلے جیل میں موبائل اور منشیات عام تھی اب ہر چیز پر کنٹرول ہے۔
آئی جیل خانہ جات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں منشیات لیجانےوالے دس افسران سمیت متعدد اہلکاروں کو برخاست کیا گیا ہے ۔