روس میں بارشوں نے تباہی مچادی، اورسک میں ڈیم ٹوٹنے سے ہزاروں شہریوں کا انخلا کروانا پڑا۔قازقستان کو اسی سالوں میں بدترین قدرتی آفت کا سامنا ہے۔
روس کے علاقوں اورسک سائبریا اوراورکرگان میں طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ڈیموں اوردریاؤں میں طغیانی کی صورتحال ہے ،اور ینبرگ میں حکام نےایمرجنسی نافذ کردی،دس ہزارگھر زیرآب آگئے۔
شہری بچوں پالتوں جانوروں اورگھرکے سازوسامان کے ساتھ کشتیوں کا سہارا لے کر محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے،مختلف حادثات میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیکڑوں افراد نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔