آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہےکہ ہمیں ملک کے امن اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا ،ملکی ترقی اور استحکام کیلئےایک دوسرے سے تعاون بڑھاناہوگا، خیبرپختوانخوا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا ، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی معزز خواتین کے ساتھ سیشن میں حصہ لیا۔ اورسپہ سالار نے نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے محمد اعظم خان کے ساتھ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 27, 2023
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS) visited #Peshawar today and had an interactive session with the respectable women of Khyber Pakhtunkhwa during ‘KPK Women Symposium – 2023’.
COAS also attended meeting of the Provincial Apex Committee along… pic.twitter.com/LcNQOnd7nL
اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لئے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پاک فوج خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اسی دوران خواتین سمپوزیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خواتین نے پاکستان کی پوری تاریخ میں ملک کی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کے پی کے کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کی وجہ سے کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا کیا، اور تمام ترمشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے عزم اور بہادری کا ثبوت دیا ،خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تمام خواتین خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں حصہ لیں ۔