پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی،کے ایس 100 انڈیکس641 پوائنٹس بڑھکر 69057 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ نجکاری پروگرام میں پیشرفت اور فارن انویسٹمنٹ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے،اس کےعلاوہ شرح سود کم ہونے کا امکان بڑھنے پر مالیاتی ادارے اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 68 ہزار 416 پر بند ہوئی تھی۔