حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 26 ہزار 762 میٹرک ٹن کھاد برآمد کی۔ اس کے علاوہ کریک ڈاؤن کے دوران 2420 میٹرک ٹن آٹا، 53 ہزار 954 میٹرک ٹن گھی اور 9340 میٹرک ٹن چینی بھی برآمد کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 تا 31 مارچ کے دوران پنجاب سے 168 میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔ اس مدت کے دوران انسداد ذخیرہ اندوزی کے 38 کامیاب آپریشنز مکمل کیے گئے۔