منڈی بہاوالدین میں ڈاکٹر نے بچے کے معدے سے پانچ میٹر لمبا کیل نکال کر اس کی جان بچا لی۔
گزشتہ دنوں ایک کمسن بچے نے 5 سینٹی میٹر کا ایک بڑا کیل نگل لیا، جسے فوری طور پر انتہائی درد اور تکلیف کی حالت میں منڈی بہاوالدین کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی اور بچے کے پیٹ سے 5 سینٹی میٹر لمبا کیل جدید ٹیکنالوجی بذریعہ اینڈو سکوپی ( بغیر آپریشن )نکالا،اس موقع پر والدین نے شکرکا سانس لیا اور ڈاکٹر صاحبکودعائیں دیں، والدین اوردیگر مریضوں سے بریفنگ کے دوران ڈاکٹرڈاکٹر غلام مصطفی عابد کاکہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بچوں کا خصوصی طور پر دھیان رکھیں ذرا سے بے احتیاطی کے وقت بچے اکثر چھوٹی موٹی چیزیں نگل لیتے ہیں جس سے نہ صرف پریشانی اور بڑانقصان کا خدشہ پیدا ہوجاتاہے۔