بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی، صرف سپہ سالار فوج نہیں۔ وہ الیکشن لڑ کر نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، جنرل (ر)باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کرسکتا تھا لیکن نہیں کیا، اسکے باوجودجنرل (ر) باجوہ سے ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی، حکومت گرانےکےباوجود2بار باجوہ سے مل سکتاہوں تو کسی سے بھی مل سکتاہوں۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل یحییٰ نے بھی اپنی طاقت کےلیے ملک کو تباہ کیا تھا۔ اس وقت میری ذات کا نہیں پاکستان کامسئلہ ہے،مجھے قائل کرلیں، آج دوبارہ الیکشن کروالیں،دوبارہ پتہ چل جائے گا۔ قوم نے8 فروری کو بتا دیا وہ کہاں کھڑی ہے۔ آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آچکا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ قوم سب دیکھ رہی ہے،میں کوئی رائے دینا نہیں چاہتا، موجودہ حالات میں عدلیہ بالکل بھی آزاد نہیں، چیف الیکشن کمشنر،نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے، کئی ججز، محسن نقوی لندن پلان کا حصہ تھے۔
بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق عمران خان نے کہا کہ جب کوئی چیز اندرچلی گئی تو بظاہر دیکھنے سے کچھ معلوم نہیں ہوسکتا، جب تک بشریٰ بی بی کی انڈوسکو پی نہیں ہوتی کیسے پتہ چل سکتاہے؟۔