چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نےکرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا،اس موقع پر انکاکہنا تھا کہ سکول کالج اوریونیورسٹی کی سطح پرٹیلنٹ کی تلاش کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
پاکستان بھرمیں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کےمابین ٹورنامنٹ کے انعقادکا پلان بنایا جائے،کرکٹ کےٹیلنٹ کوسامنے لانے کےلیےنچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔
چیئرمین پی سی بی نےابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ
ملک بھرمیں کالجز اور یونیورسٹیز لیول پرخواتین کےٹورنامنٹ بھی کرائےجائیں،خواتین کو بھی کرکٹ کےیکساں مواقع فراہم کئےجائیں گے،پاکستان میں کرکٹ کا بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اورنکھارنا بھی ہے۔