نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا۔
سندھ بار کونسل کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وکلاء کے مطالبات کا وزیر قانون نے بتایا ہے، اسپتال کے لیے ضروری ہدایت جاری کروں گا، اگر اس کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ ہوئی تو دیکھیں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ خصوصی فنڈز جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی اجازت لیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے ہم نے اپنی وکالت کا آغاز کیا ہے، میں یہاں جج رہا ہوں، کوشش کی ہے قانون اور آئین کی حکمرانی قائم رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا انداز پروفیشنل رکھنا چاہئے، بار کونسل ایک اہم ادارہ ہے جو بار کونسل کی لیڈر شپ ہے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔