لاہور ہائیکورٹ نے ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سکینڈل کی نیب انکوائری کیلئے درخواست پرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سکینڈل سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔
شہری مشکورحسین کی درخواست میں وفاقی حکومت ڈی جی نیب لاہور،ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ سرکاری ادارے کے جعلی لیٹر پر ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔
غیرقانونی رجسٹریشن کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی انکوائری میں جعل سازی ثابت ہوگئی ہے، عدالت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات دے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔