نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے اہداف سے زائد نقصانات اور لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پانچ، پانچ کروڑ جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا نے کے الیکڑک، سکھر الیکٹرک سپلائی، پشاور الیکٹرک سپلائی،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سیپکو اور پیکسو پر بھی پانچ پانچ کروڑ جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا نے بجلی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا الگ الگ فیصلہ جاری کیا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے تیس فیصد فیڈرز پر اب بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیاں نیپرا قوانین کی خلاف ورزی پرمطمئن کرنے میں ناکام رہیں جرمانوں کے ساتھ شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے۔
لوڈشیڈنگ اور لائن لاسز پر بھی وضاحت مانگ لی گئی۔