برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم ( آئلٹس ) ٹیسٹ دینے والے طلبا کیلئے ’’ون اسکل ری ٹیک ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا۔
پہلی بار مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے والے طلبا کو دوبارہ مکمل ٹیسٹ نہیں دینے پڑے گا بلکہ ون اسکل ری ٹیک میں صرف ایک سیکشن کو بطور امتحان دوبارہ دینے کا موقع دیا جائے گا۔
ٹیسٹ سننے، پڑھنے، لکھنے اور بولنے کے حوالے سے کامیابی کے امکانات روشن کرے گا۔
ڈائریکٹر آئلٹس برٹش کونسل اینڈریو میکنزی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ون اسکل ری ٹیک طلبا کے تاثرات سننے کے بعد تشکیل دیا گیا، ہمیں یقین ہے کہ ہمارا یہ اقدام غیر جانبداری یقینی بنائےگا۔
طلبا ’’ون اسکل ری ٹیک ‘‘ سے متعلق مزید www.ielts.org سے حاصل کریں۔