شوگر مل مالکان نے حکومت سے 10 لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ اجازت کی صورت میں ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق شوگر مل مالکان نے 10 لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، رواں سال ملک بھر میں چینی کی مجموعی پیداوار 75 لاکھ ٹن رہی، ملک میں چینی کی ضرورت کا تخمینہ 5 لاکھ ٹن ماہانہ یا 60 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے 15 لاکھ ٹن اضافی ذخائر ہیں، بھارت کے چینی برآمد پر پابندی لگانے سے عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے، 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر تک کمائے جاسکتے ہیں۔
ای سی سی شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست کا جلد جائزہ لے گی، چینی برآمد کرنے کی اجازت کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔