اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی سے متعلق پاکستانی قرارداد پر اقوام متحدہ میں جمعے کو بحث ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق۔آٹھ صفحات پرمشتمل اس قرار داد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیاہےکہ وہ فلسطینی علاقے پراپنا قبضہ ختم کرے اورغزہ کی پٹی پر اپنی غیرقانونی ناکہ بندی فوری طور پرختم کرے۔
قراردادمیں یہ بھی کہاگیا ہےکہ وہ ہتھیاروں،دھماکہ خیزمواد اور دیگر فوجی سازو سامان کی فروخت یا منتقلی کو روکیں۔
قرارداد کےمسودےمیں پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم میں اقوام متحدہ کے چھپن رکن ممالک میں سےپچپن کی جانب سےپیش کیا تھا۔