امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں معاہدہ ہوا تو اس میں فلسطین کا اہم حصہ ہوگا۔ فلسطین کیلئے سعودی عرب کے پہلے سفیر نائف السدیری نے صدر محمود عباس کو اسرائیل سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکا نے بتادیا کہ فلسطین کا مستقبل کیا ہوگا؟، ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کہتے ہیں کہ حتمی معاہدے میں فلسطین کا قابل قدر حصہ ہوگا، اسرائیل کو فلسطینی مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔
فلسطین کیلئے سعودی عرب کے پہلے سفیر نائف السدیری نے صدر محمود عباس کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اور انہیں اسرائیل سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔
نائف السدیری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کر رہا ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔
اسرائیلی وزیر سیاحت اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔