ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر دلائل طلب کرلیےگئے ہیں۔
اسلام آبادکی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف نو مئی واقعات پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمےکی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان عدالت میں جمع ہوگیا؟بانی پی ٹی آئی پر اور کتنے کیسزرہتے ہیں؟وکیل نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا کہ توشہ خانہ کی سزا معطل ہوچکی جبکہ عدت میں نکاح اور سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔ عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج نو مئی واقعات کے مقدمے میں درخواست بریت پرنوٹس جاری کردیئے،پندرہ مئی کو دلائل ہوں گے۔