نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پاکستان کسٹمز کے درمیان اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایم او یو سائن ہوگیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس اور پاکستان کسٹمز کے درمیان ایم او یو سائن ہوا ہے جس کے تحت موٹروے پولیس بھی اب نان کسٹم گاڑیاں پکڑ سکے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم او یو کا مقصد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نقل و حمل کو روکنا ہے۔
ایم او یو کے تحت موٹرویز پر سمگل شدہ سامان کی ترسیل کو بھی روکا جائے گا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشنز) سعد اختر بھروانہ اور پاکستان کسٹمز سے عائشہ بشیروانی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔