دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت پر بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں بری کیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔
ملزمان کی جانب سےسردارمصروف خان اورآمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل سردارمصروف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر تمام کیس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، استدعا ہےکہ تمام ملزمان کو بری کیا جائے۔
نامزد ملزمان میں اسد عمر، راجہ خرم نواز اوردیگر ورکز کے خلاف 6 مئی کوعدلیہ کے حق میں احتجاج کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی۔