محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مرتبہ رمضان المبار ک 29 روز کا قوی ہونے کا امکان ہےیعنی عید کا چاند 9 اپریل کو نظر آ سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو جائے گی اور 9 اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جس کے باعث چاند واضح دکھائی دے سکتا ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں بادل رہیں گے ۔
9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی اور افق پر چاند نظر آنے کا وقت غروب آفتاب کے بعد تقریبا 50 منٹ ہو گا جس کے باعث چاند دیکھے جانے کے امکان واضح ہو ں گے ۔
اس سے قبل مولان عبدالخبیر آزاد نے بیان جاری کرتے ہوئے عیدالفطر 9 اپریل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا اور ان کا کہناتھا کہ اس مرتبہ رمضان المبار 29 روز کا ہونے کا قوی امکان ہے ۔