آشوب چشم کی بیماری اور حکومتی ناقص انتظامات پر شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے وائرس کو کنٹرول کرنے کےلیے پنجاب حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چشم آشوب بیماری سے شہر میں لاکھوں افراد متاثر ہوچکے ہیں
موقف کہاگیاکہ پنجاب حکومت کیجانب سے وائرس کو کنٹرول اورمریضوں کوبروقت طبی امداد نہیں دی جارہی۔شہرمیں روزانہ 500 سے زائدکیسز رپورٹ ہورہے ہیں
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آشوب چشم وائرس کو کنٹرول سمیت دیگر اقدامات کرنے کا حکم دے۔