ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کی جانب سے تربت میں زکری کمیونٹی کے سالانہ مذہبی تہوار کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی زکری کمیونٹی کا پاکستان کی مختلف علاقوں سے کیچ کی تحصیل تربت میں واقع کوہ مراد آمد کا سلسلہ جاری ہے، ذکری بلوچ کمیونٹی کی پریشانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف راستوں پر 31 مارچ کو بھی میڈیکل کیمپ، سبیل کے اسٹال لگائے گئے۔
ایف سی کی مکران اسکاوٹس کی جانب سیکوہ مراد کے اعتراف میں سیکورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کوہ مراد کے اندر پولیس موجود رہیگی۔
ایف سی مکران اسکاوٹس کی جانب سے ٹھنڈے پانی ، جوس کی سبیل بھی لگائی گئی اس کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ بھی لگایاگیا جس میں زائرین کومفت طبعی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے مکران اسکاوٹس کی اس کاوش کو زکری کمیونٹی نے خوب سراہا اور ایف سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔