جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی ہے جس دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا ، ملاقات کے دوران ان کا کہناتھا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دئے ، رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔