لاہور میں نویں جماعت کے امتحانات میں نقل اور طلبا کو پرچہ حل کروانے کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
محکمہ تعلیم کی خفیہ ٹیم نے ساندہ کے امتحانی سینٹر میں چھاپہ مارا جس کے دوران پرچہ دیتے ہوئے جعلی امیدوار پکڑے گئے جبکہ سہولت کاری پر عملے کے پانچ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سرویلنس ٹیم کے مطابق طلبا سے پیسے لے کر امتحانات کروائے جارہے تھے، سپرٹنڈنٹ، انویجلٹرز اور عملہ کے ارکان نقل میں ملوث نکلے، عملے کے 5 افراد نقل کروانے میں سہولت کار تھے۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات بھی سنٹر پہنچے اور انہوں نے ایجوکیشن اتھارٹی کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے بیان قلمبند کرلیے گئے ہیں اور نقل کروانے میں ملوث عملے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔