قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور صوبائی حلقہ پی پی 145 سے ن لیگی ممبر پنجاب اسمبلی ( ایم پی اے ) سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کے روز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے۔
ظہیر عباس کھوکھر نے لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن ،ریٹرنگ افیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقٖف اختیار کیا کہ لیگی امیدوار عطا تارڑکو بھاری مارجن سے شکست دی تاہم الیکشن فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کرکہ عطا تارڑ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیا جائے۔
علاوہ ازیں پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کے خلاف بھی درخواست دائر کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر انتخابی عزاداریوں سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔