خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کےگرین پاکستان انیشیٹیو کےتحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کرلی گئی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کےگرین پاکستان انیشیٹیو جی پی آئی کے تحت برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پا گیا۔
کمپنی فان گرو کےمطابق اس معاہدےکی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو جی پی آئی کے تحت قائم کی گئی (FONGROW)نے عملی کردار ادا کیا
برازیل سے درآمد شدہ مویشیوں کی کھیپ ایئرکارگو کےذریعے28مارچ کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترےگی جہاں سےاسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے 9 نسلوں کےمویشی درآمد کرے گا جن میں مقامی اور برازیلن نسل کے مویشی شامل ہیں۔
ایک انٹرویو کےدوران برازیل سفیراولینتھوویرا نےکہا کہ برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے،برازیلن سفیر”سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبےکی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے“۔
برازیل کے سفیر نےمزیدبتایا کہ”ریڈ سندھی نسل کےمویشی 1950 ء میں پاکستان سےبرازیل لےجائے گئے تھےجن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیا“۔
درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری،ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔