خیبرپختونخوا میں نشے کے عادی افراد کے علاج اور صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم جاری ہے۔
پاک فوج ،اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخواہ اور انسداد منشیات تنظیم “داحق آواز”کی مشترکہ کوششوں کی بدولت خیبرپختونخوا کی سڑکوں پےموجود نشے کے عادی لاوارث افراد کے علاج اورصوبےکو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اے این ایف اور انسداد منشیات تنظیم داحق آواز نے پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی پرمریضوں کا ہنگامی بنیادی پر علاج کا بیڑا اٹھایا۔
تین مہینوں پرمحیط کورس میں نشے کے عادی افراد کو مختلف تربیتی مراحل سے گزارا گیا،مریضوں کو علاج کےساتھ ساتھ جسمانی ورزشیں اورنفسیاتی کاؤنسلنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں،پاک فوج متعلقہ اداروں کےساتھ ملکر خیبرپختونخواہ میں منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔
علاج مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعلقہ اداروں کے حکام سمیت مریضوں کی فیملیز نے بھی شرکت کی،علاج کےمکمل ہونے پرمریضوں اور انکےگھر والوں نےخوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج اور اے این ایف کا شکریہ ادا کیا۔
مریض کا کہنا ہےکہ "میں سب کا شکریہ گزار ہوں کہ انہوں نے میرا علاج کیا""میرا سب کو پیغام ہےکہ منشیات سے بچیں اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ "سالوں گھر سے بچھڑے ان افراد کی دیکھ بھال ایک چیلنج تھا لیکن الحمدللہ ہم نے کر کے دکھایا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں ہے"
سی ای او دا حق آواز"مجھےفخر ہےکہ آج ان پھول جیسے لوگوں کو پھولوں کے شہر میں خوشی کے ساتھ گھر والوں کے حوالے کر رہا ہوں۔