نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے 30 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کی بھی تجویز آگئی، مقصد مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ کاربن لیوی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے عائد کی جاتی ہے، کاربن لیوی سے حاصل کردہ ریونیو وفاقی حکومت استعمال کر سکے گی۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے 60 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے، آئی ایم ایف نے ہیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔