وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان حکام کودہشتگردوں کےٹھکانوں کاعلم ہے اور موجودہ حالات میں پاکستان کوکابل سےتعاون میسرنہیں ہے ۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میں اضافےکےپیش نظر سرحدی صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے،پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان میں ہے،باوجود ہماری کوششوں کےکابل اس سمت کوئی پیشرفت نہیں کررہا،افغان حکام کودہشتگردوں کےٹھکانوں کاعلم ہے،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئےاستعمال ہورہی ہے،پاک افغان بارڈرساری دنیا کی روایتی بارڈرسے مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کوکابل سےتعاون میسرنہیں،پاکستان کواس بارڈر پرتمام بین الاقوامی قوانین اورروایت نافذ کرناہوں گے،بارڈر پردہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنا ہوگی،اس طرح دونوں ممالک روایتی اوراچھےہمسایوں کی طرح تعلقات کوفروغ دےسکتےہیں،پاسپورٹ اورویزہ کےذریعے سفر کی سہولتیں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔