پاکستان میں جیٹ فیول آئل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2024 تک کی مدت میں ملک میں 472101000 لیٹر جیٹ فیول آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.31فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 542136000 لیٹرجیٹ فیول آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری 2024 میں ملک میں75062000 لیٹرجیٹ فیول آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 0.07 فیصدکم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 75114000 لیٹر جیٹ فیول آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں ملک میں جیٹ فیول آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر4.12 فیصدکااضافہ ہواہے۔ دسمبرمیں ملک میں 72081000 لیٹرجیٹ فیول آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوجنوری میں بڑھ کری 75062000 لیٹر ہو گئی۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں پیٹرولئیم مصنوعات کی مجموعی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.78 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔