وفاقی کابینہ نے نئی قائم کردہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے گیارہ رکنی بورڈکی منظوری دے دی۔
قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، کابینہ نے ہولڈنگ کمپنی کے گیارہ رکنی بورڈکی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ایئروائس مارشل عامر حیات کو نئی کمپنی کا پہلا سی ای او مقرر کردیا گیا
بورڈ کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی اجازت کے بعد کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک و سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کو چیئرمین بورڈ تعینات کیا گیا ہے جبکہ 7 خودمختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔
خود مختار ڈائریکٹرز میں زیادہ تعداد بنکوں کے سربراہان کی ہے جس میں عاطف اسلم باجوہ اور شہزاد دادا شامل ہیں جبکہ سرکاری افسران میں سیکٹری ایوی ایشن، سیکٹری خزانہ، سیکٹری پرائیوٹائزیشن اور سیکٹری پلاننگ کمیشن کو بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کئےجائیں گے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈیشن بھی کروائی جائے گی۔