اسلام آباد ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسےکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسےکی اجازت کی درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق نےکیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی کےوکیل شیرافضل عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نےموقف اختیارکیا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفریقین کونوٹسزجاری کر تےہوئےجواب طلب کر لیا، ریماکس میں کہا جوبھی آپشنزہوں گےان کو کل دیکھ لیں گے، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
اس سےقبل ہائیکورٹ نےڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی،ڈی سی اسلام آباد نےسیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔