پاک بحریہ کےایئربیس پی این ایس صدیق پردہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا گیا، پاک بحریہ کےجوانوں نےبروقت کارروائی کرتے ہوئےناکام بنادیا،نیول بیس پر حملہ کرنے والے تمام چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق دہشتگردوں نے تربت سول ایئرپورٹ کی حدودسے دوسری جانب داخل ہونے کی کوشش کی، دہشت گرد بھاری اسلحے اور بارودی موادسے لیس تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 5دہشتگردوں نےبیس کےداخلی راستے پر دستی بموں سے حملہ کیا اورفائرنگ کی،پاک بحریہ کےجوانوں نےحملےکوناکام بناکر چاروں حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا سپاہی نعمان فرید شہید ہوگیا، بہادری سے لڑنے والے 24 سالہ نعمان کاتعلق مظفر گڑھ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق بحریہ کےجوانوں نےبروقت کارروائی سےدہشتگردبیس میں داخل ہونےمیں ناکام ہوئے، مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظربحریہ اورایف سی کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے،بیس میں موجودپاک بحریہ کے تمام اہلکار اور اثاثہ جات مکمل محفوظ ہیں۔