وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان جنگ میں شمولیت نےہمیں تباہ کردیا، ماضی میں میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب رہےہیں، میں اسٹیبلشمنٹ کا پسندیدہ ہوں ایسی کوئی بات نہیں، میرے لئے وزارت دفاع بہت اچھی ہے۔
سماء نیوز کے پروگرام ’’ ریڈ لائن ود طلعت ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نوازشریف کوہٹانےکااٹل فیصلہ ہو چکا تھا، جنرل باجوہ پرائیویٹ میٹنگزمیں کہتےنوازشریف اورمریم نواز10 سال کیلئےفارغ ہیں، جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پرپچھتاواہے،جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پرلین دین کی آفرتھی لیکن نہیں کیاتھا، پارٹی نےایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کیاتھا ذمہ داری قبول کرتاہوں، جنرل باجوہ میرے خلاف پریس کانفرنس کرناچاہتےہیں تو ضرور کریں،جنرل باجوہ کوایکسٹینشن دینے کیلئے جوبیانیہ بنایاگیاوہ غلط تھا،سلطان الانہ اور محمداورنگزیب کانام بھی وزیرخزانہ کیلئےتھا،محمداورنگزیب کانام ہم نےخود سلیکٹ کیاہے۔
ان کا کہناتھا کہ محسن نقوی نےپنجاب میں زبردست کارکردگی دکھائی، زبردست کارکردگی کی وجہ سےمحسن نقوی اس جگہ پر ہیں، 2018میں مجھےمعلوم ہوگیاتھاکہ ہارنےوالوں میں میرا بھی نام ہے،وزیرخزانہ اوروزیرداخلہ سےمتعلق راناثنااللہ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔