بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے دیرینہ دوست اور بیڈمنٹن کھلاڑی متھیاس بو سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ادے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں میتھیاس بوے سے شادی کی جبکہ شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ کو ہوا۔
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے عزیز و اقارب اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند شخصیات نے شرکت کی۔
انوراگ کشیپ، پاویل گلاٹی، اور کنیکا ڈھلون بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
تاپسی اور متھیاس کی ملاقات 2013 میں انڈین بیڈمنٹن لیگ میں ہوئی تھی اور دونوں 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں۔
بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جلد دوستوں کے اعزاز میں ایک پارٹی دیں گی اور اس حوالے سے جلد ہی تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔
یاد رہے کہ تاپسی پنو کو آخری بار بالی ووڈ کنگ کی فلم 'ڈنکی' میں دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ تاپسی کے شوہر متھیاس بو کا تعلق ڈنمارک سے ہے۔