چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ فیس بک سمیت سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے پارٹی میں ہوتا ہے ، سب لوگ کھل کراپنی رائے کا اظہارکرتے ہیں،ہم کسی کی ٹرولنگ نہیں کرتے جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے،لوگ آپ سے متفق بھی ہوتے ہیں اور اختلاف بھی کرتے ہیں
انہوں ںے کہا کہ فیس بک سمیت سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول نہیں ہے،لوگ سوشل میڈیا پر بیانات دیتے ہیں یہی آزادی اظہار رائے ہے،ہمیں مخالفین کا مینڈیٹ قبول ہی نہیں لیکن اسکے باوجود پارلیمنٹ بیٹھے ہوئے ہیں، ہم تو بہتری کی طرف جانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر کوئی آپکا مینڈیٹ چھین لے تو اُس سےپوچھنا بھی چاہیے
بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ فارم 45 کو 47 میں بدل کر نیا مینڈیٹ لے آئے، حقیقی جیت والوں کی کامیابی کو ہار میں بدل دیا گیا،