پاکستان تحریک اںصاف میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کرگئے۔ اسپیکر ایاز صادق نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لئے کسی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کے معاملے پر بھی اختلاف رائے کے باعث قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کی تقرری تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ عمر ایوب کے بجائے سابق اسپیکر اسد قیصر اہم عہدے کے لئے خود سامنے آگئے۔ سابق سپیکر اسد قیصر گزشتہ دنوں اسپیکر ایاز صادق سے ملے اور فی الحال اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔